سکردو)اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے صدر علامہ سید محمد عباس رضوی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ
اخلاق کے دامن کو تھامے رکھنا ہے۔پورے انتخابی مہم کے دوراں کھبی بھی کسی فرد یا جماعت کے خلاف کوئی غیر پارلیمانی بات نہیں کی۔اور
اس حوالے سے گلگت بلتستان کے تمام مقتدر ادارے اور سیاسی جماعتیں سمیت صحافی برادری اعتراف کرتے ہیں۔ چونکہ اسلامی تحریک
پاکستان ایک مقدس سلسلے کی کڑی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ذمہ دار جماعت ہے۔جسکی قیادت ہمیشہ نیک اور صالح ہستیوں نے کی۔آج
بھی اس کی قیادت ایک برجستہ عالم باعمل و بااخلاق ہستی نمائندہ ولی فقیہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی فر ما رہے ہیں۔قائد ملّت جعفریہ
داعی و بانی اتحاد بین المسلمین ہیں اور مدبر و دانا معلم اخلاق ہیں۔قائد ملّت جعفریہ نے ہمیشہ بلند اخلاق اور کمال شائستگی کا مظاہرہ ہر وقت
اور ہر جگہ کیا ہے۔ہمیں بھی چاہیے کہ اپنے قائد کے فکر و فلسفے کو اپناتے ہوئے ایک ذمہ دارجماعت کا ذمہ دار فرد ہونے کاثبوت دیں۔ساتھ ہی ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ عوام کو حقائق اور پس پردہ ہونے والی سازشوں سے بھی قوم کا مہذبانہ انداز میں اگاہی دیتے رہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں با الخصوص گلگت بلتستان میں اسلامی تحریک کو مہذبانہ اور شائستہ روش ورفتار کی وجہ سے امتیازی حیثیت حاصل ہے جسے برقرار رکھنا جماعت سے وابستہ افراد کی ذمہ داری ہے۔
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
- کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی