تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان کے رہنماؤں کی سندھ میں پریس کانفرس

ٹنڈو اللہ یار:سندھ: اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے علامہ ناظر عباس تقوی صدر اسلامی تحریک صوبہ سندھ،حاجی شفیع محمد پتافی،علامہ محمد علی جروار،علامہ کرم علی حیدری،علامہ عزیزاللہ شاہ،علامہ غلام عباس جوئیہ ،مولانا غلام رضا سری وال،مولانا اکبر حسین حیدری اور دیگر تنظیمی احباب کے ھمراہ پریس کانفرنس کی -نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے -ردالفساد کی کامیابی کے لئے شدت پسندوں،تکفیریوں،اصل سہولت کاروں اور ان کے آصل مراکز پر آھنی ھاتھ ڈالا جائے-شام پر آمریکی حملے کی شدید مذمت کی گئی ،ایک ایک کر کے اسلامی ممالک کی تباھی،امت ہوش کے ناخن لے اتحاد وقت کی اھم ضرورت ہے ،سہون شریف میں سیکورٹی کے بہانے عزا داری کے جلوسوں اور علم مبارک کی زیارت کے لئے رکاوٹیں قابل برداشت نہیں کی جائیں گی،کوئٹہ تفتان زائرین کی مشکلات کو حل کیا جائے یہ آئینی حقوق کا مسئلہ ھے