تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان کے نو منتخب اپوزیشن لیڈر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار علامہ عارف واحدی

شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بھی اپنے تہنیتی پیغام میں نومنتخب اپوزیشن لیڈر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں اسلامی تحریک پاکستان کا ایک منفرد مقام ہے ، ممبران قانون ساز اسمبلی نے کیپٹن ریٹائرڈ شفیع پر بطور اپوزیشن لیڈر اعتماد کا اظہار کرکے اسے ثابت بھی کردیاہے ۔ انہوںنے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب اپوزیشن لیڈر تعمیری رویہ اختیار کرتے ہوئے اپوزیشن کو متحرک اور مزید فعال کرینگے تاکہ خطے کے مسائل حقیقی معنوں میں حل ہوتے نظر آئیں ۔