اسلامی تحریک پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان محمد علی شیخ کے انتقال پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے صوبائی صدور و مرکزی رہنماؤں کی جانب سے گہرے غم کا اظہار کیا گیا اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی و مرکزی رہنما ڈاکٹر علامہ شبیرحسن میثمی مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل حسنین مہدی،مرکزی سکریٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ کی جانب سے تعزیتی بیان میں محمد علی شیخ کی قومی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری و نائب صدر جناب سید سکندر نقوی کی جانب سے بھی تعزیتی بیان جاری کیاگیا اور مرحوم کے لواحقین کے صبر کے لئے دعا کی شیعہ علماء کونسل سندھ کئ صدر علامہ ناظر عباس تقوی،جنرل سکریٹری علامہ اسد زیدی نائب صدر علامہ مولانا محدم علی جروار ،مولانا جعفر سبحانی کی جانب سے بھی محمد علی شیخ کی وفات کو قومی نقصان کہا گیا اور ان کی قومی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صدر مولانا اکبر حسین زاہدی و صدر خیبر پختونخواہ شیعہ علماء کونسل مولانا حمید حسین امامی کی جانب سے بھی محمد علی شیخ کی وفات پر ان کے اہل خانہ تنظیمی کارکنان کے لئے صبراور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی شیعہ علماء کونسل پاکستان گلگلت بلتستان کے صدر آغا عباس رضوی ممبراسلبلی اسلامی تحریک پاکستان کیپٹن سکندر،کیپٹن شفیع،خاتون ممبر ریحانہ عبادی کا کہنا تھا کہ مرحوم کی وفات صرف گلگت بلتستان کا نہیں پوری قوم کا نقصان ہے پاکستان بھر میں کارکنان ان کی وفات پر غمگین ہیں شیخ محمد علی شیخ کی وفات پر ملک بھر سے علماء کرام عمائدین بیرون ملک سے دفتر قائد ملت جعفریہ قم مشہد و نجف اشرف عراق کے مسئولین کی جانب سے بھی غم کا اظہار کیا گیا اور ان کی مغفرت کے لئے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا