تازه خبریں

اسلامی دنیا کو سیاسی،سماجی اور اقتصادی شعبے میں خود کفالت اختیار کرنا ضروری ہے۔ صدر ممنون حسین

آستانہ : صدر ممنون حسین کااو آئی سی کے سربراہ اجلاس سے خطاب

صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ چند صدیوں سےمسلم دنیا علمی شعبےپرخاطر خواہ توجہ نہیں دے سکی جسکے باعث مسلمان ممالک ترقی کے میدان میں پیچھےرہ گئےہیں۔قازقستان کے دارلحکومت آستانہ میں سائنس وٹیکنالوجی سے متعلق او آئی سی کے سربراہ اجلاس سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کو سیاسی،سماجی اور اقتصادی شعبے میں خود کفالت اختیار کرنا ضروری ہے۔ سائنس کی حیرت انگیز ترقی کی وجہ سے دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور ایسی صورتحال میں سائنس وٹیکنالوجی کیساتھ تخلیقی انداز فکر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔