تازه خبریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے خلاف دائر کردہ اعظم طارق قتل کیس کی اپیل خارج قرار دے دی

جعفریہ پریس – اسلام آباد ہائی کورٹ نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے خلاف دائر کردہ اعظم طارق قتل کیس کی اپیل خارج قرار دے دی- تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اورجسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اعظم طارق قتل کیس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے خلاف دائر اپیل سماعت سے قبل ہی خارج قرار دے دی- واضح رہے انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 2004 میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کو بری قرار دے دیا تھا جبکہ 2005 میں لاہور ہائی کورٹ میں کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے اپیل دائر کی گئی تھی –