تازه خبریں

اسلام آباد : اسلامی انقلاب کی کامیابی کی انتالیسویں سالگرہ شیعہ علماء کونسل کے سکریٹری جنرل شریک

اسلامی انقلاب کی کامیابی کی انتالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک پرشکوہ تقریب اسلام آباد میں ایران کے سفارتخانے میں منعقدہوئی جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے کہا کہ اسلامی جمہوری نظام کا عظیم ثمرہ اس کی سیاسی خود مختاری ہے – ان کا کہنا تھا کہ ایران نے مختلف علمی سائنسی و دفاعی شعبوں اور دیگر صنعتوں منجملہ نانو ٹیکنالوجی سمیت الگ الگ میدانوں میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے – انہوں نے ایران اور پاکستان کو علاقے اور دنیا کے دواہم اور بااثر ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور تہران اپنے تعاون کو فروغ دے کر علاقے میں امن و استحکام کی برقراری کے راستے پر قدم بڑھا سکتے ہیں – اس تقریب میں پاکستان کی اہم سیاسی، ثقافتی اور مذہبی شخصیات اور اسلام آباد میں متعین دیگر ملکوں کے سفارتکاروں نے شرکت کی –

تصاویر دیکھیں