تازه خبریں

 اسلام کی ترویج و ترقی، حضرت خدیجہؑ  کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، قائد ملت جعفریہ

 اسلام کی ترویج و ترقی، حضرت خدیجہؑ  کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، قائد ملت جعفریہ

 اسلام کی ترویج و ترقی، حضرت خدیجہؑ  کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، قائد ملت جعفریہ
 ملیکة العرب’ ام المومنین حضرت خدیجہ الکبری  نے خواتین میں سب سے پہلے تصدیق رسالت کرکے ایک انتہائی دانشمند خاتون ہونے کا ثبوت دیا، علامہ ساجد نقوی
 اسلام کے سب سے پہلے محسن اور حضور اکرم ۖ کے سب سے پہلے محافظ و مربی حضرت ابو طالب  اور حضرت خدیجہ الکبری   ہیں، حضرت خدیجہ  کی فات پر پیغام
راولپنڈی/ اسلام آباد10 مارچ 2025  ء (       جعفریہ پریس پاکستان         )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ تصدیق رسالتۖ  کرنے والی سب سے سب سے پہلی ملکیتہ العرب خاتون ، اُم المومنین بننے والی خوش قسمت خاتون ، اُمت کی اقتصادی بنیادوں کو مضبوط کرنیو الی سب سے پہلی دانشمند خاتون ، اسلام کو پھیلانے میں بھر پور کردار ادا کرنے والی سب سے پہلی خاتون اور مقدسہ مطاہرہ اور خاتون جنت کی مادر گرامی حضرت خدیجہ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کے سب سے پہلے محسن اور حضور اکرم ۖ کے سب سے پہلے محافظ و مربی حضرت ابو طالب  اور حضرت خدیجہ الکبری   ہیں ، حضرت ابو طالب  نے اپنی قوت و حشمت و مقام اور اپنی اولاد اور حضرت خدیجہ الکبری  نے ا پنی دانشمندی اور پاکیزہ مال و دولت کے ذریعے شجر اسلام کو ایسی توانائی عطا کی کہ اس کا سایہ پوری کائنات پر ہوا اور آج تک اسلام کی ترویج و ترقی حضرت خدیجہ الکبری   کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ یہی  وجہ ہے کہ ان دونوں شخصیات کی رحلت کے سال کو پیغمبر گرامی ۖ نے ”عام الحزن” قرار دیا۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ جب دین اسلام اپنے ابتدائی مراحل طے کررہا تھا’ جب پیغمبر اکرم ۖ  تن تنہا حق کی تبلیغ میں مصروف تھے’ جب کفار و قریش اپنے مال و طاقت اور افرادی قوت سے نبی اکرم ۖ کے مقابل آگئے توایسے میں جناب خدیجہ الکبری  نے حضور اکرم ۖ سے اپنا دائمی رشتہ جوڑ کر ایسا لازوال اور غیر متزلزل سہارا فراہم کیا جس کے ممنون خود پیغمبر گرامی رہے۔ بی بی نے واقعی آنحضرت ۖ کی رفیقہ حیات ہونے کا ثبوت دیا چونکہ پیغمبر اکرم ۖ کی ذات اللہ کے راستے اور عبادت و ریاضت سے عبارت تھی جبکہ ام المومنین پیغمبر اکرم ۖ کے دکھ درد میں برابر شریک رہیں اور زندگی کے تمام فرائض میں بھرپور حصہ لیا۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ موجودہ دور میں مسلمانوں کے تمام طبقات انہی متبرک و مقدس ہستیوں کے اعلی و پاکیزہ کردار سے سبق سیکھیں۔ جاگیردار’ صنعت کار اور سرمایہ دار اپنے دین اور اپنے وطن کی خدمت کا درس حضرت خدیجہ الکبری  سے حاصل کریں۔ دین و ملک کو لوٹنے اور اپنی تجوریاں بھرنے کی بجائے اپنا مال و دولت بھی دین اسلام اور ملک و ملت کے لئے صرف کریں’ اسی میں خوشنودی خدا  و رسول خدا ۖ  ہے اور اخروی نجات اور ملک کی کامیابی و ترقی کا راز مضمر ہے۔