تازه خبریں

افغانستان: صوبہ پکتیا میں پولیس پر طالبان کا حملہ

افغانستان: صوبہ پکتیا میں پولیس پر طالبان کا حملہ

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش بم حملوں کے نتیجے میں ستر سے زائد افراد ہلاک اور دو سو زخمی ہوگئے۔
افغانستان کے صوبے پکتیا میں پولیس ٹریننگ سنٹرکے باہر خودکش دھماکے میں پولیس چیف سمیت اکتالیس افراد جاں بحق اور 150سے زائدزخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی پولیس ہیڈکوارٹر سے ٹکرادی جس کے بعد حملہ آوروں اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔صوبہ غزنی میں بھی سیکورٹی فورسز پر خودکش کار بم حملے میں پچیس سے ز ائد افراد ہلاک اور بیسیوں افراد زخمی ہوگئے۔طالبان نے دونوں خود کش حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔