قندھار پولیس کے ترجمان ضیا درانی نے بتایا ہے کہ افغان فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شاہ ولی کوٹ کے علاقے میں طالبان کے ایک اہم ٹھکانے کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان عناصر مذکورہ ٹھکانے کو دھماکہ خیز کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور لاجسٹک کے لیے استعمال کرتے تھے۔
ضیا درانی کا کہنا تھا کہ افغان فضائیہ کی کارروائی میں درجنوں طالبان کی ہلاکت کے علاوہ اسلحے اور گولہ باود کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ ہوگیا ہے۔
صوبہ قندھار پچھلے دو برس سے افغان فوج اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپوں کا میدان بنا ہوا ہے۔ گزشتہ برس کے دوران طالبان نے صوبہ قندھار کے کئی اضلاع پر قبضہ بھی کرلیا تھا۔