اقتصادی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس اسلام آباد میں ہورہاہے۔ اجلاس میں شرکت کیلئے رکن ملکوں کے سربراہوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔سربراہ اجلاس کیلئےتمام انتظامات مکمل کرلئےگئےہیں۔وفاقی دارالحکومت کو اجلاس میں شریک مہمانوں کی قدآدم تصاویر، خیر مقدمی بینروں، پھولوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
ایران کے صدر حسن روحانی، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، آذربایئجان کے صدر الہام علی یوف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف اور کرغزستان کے وزیراعظم اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ترکمانستان کے صدر، قازقستان کے وزیراعظم، ازبکستان کے نائب وزیراعظم اور افغان صدر کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف سربراہ اجلاس سے کلیدی خطاب کریں گے۔