جعفریہ پریس – الیکشن ٹریبونل نے جھنگ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 سے مسلم لیگ (ن) کے کامیاب اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کا حمایت یافتہ امیدوار شیخ اکرم کو نااہل قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو جلد از جلد اس حلقے میں ضمنی انتخابات کرانے کی ہدایت کی ہے۔ شیخ اکرم کی کامیابی کے خلاف ان کے مد مقابل امیدوار کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی نے الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذر داری دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شیخ اکرم کے خلاف کئی مقدمات درج ہونے کے علاوہ وہ بینک کے نادہندہ بھی ہیں اس لئے ان کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے، الیکشن ٹریبونل نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیخ اکرم کی نااہل قرار دیتے ہوئے این اے 89 کی نشست کو خالی قرار دے دیا ہے، الیکشن ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے حلقے میں جلد از جلد ضمنی انتخابات کرائے جائیں۔
واضح رہے کہ ماضی کے الیکشن میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی مکمل رہنمائی اوربصیرت سے قومی پلیٹ فارم شیعہ علماء کونسل نے تکفیری اور شرپسند ٹولہ کو تاریخی اور ذلت آمیز شکست سے دوچار کرتے ہوئے ان کے تمام امیدواروں کو سخت شکست دی تھی ۔لیکن ان تمام حلقوں میں اہم ترین حلقہ این اے 89تھا جہاں پر تکفیری اور شرپسند ٹولے کا کا سرغنہ امیدوار کے طور پر الیکشن میں آیا اور جھنگ کی فضا کو سنگین بنادیا ۔ لیکن با بصیرت اور مدبرانہ قیادت کی دوراندیش فیصلے سے اس کو بھی سنگین شکست کے علاوہ کچھ نہ مل سکا ۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں تحفہ تحائف کی صورت میں اربوں ڈالوں کی آمد کے بعد شرپسند تکفیری ٹولے کو مکمل چھوٹ ملنا اور ملک کہ شہر شہر میں فول آزادی اور پروٹوکول سے ان کے جلسے جلوس منعقد کرنا اور دوبارہ غلیظ زبان کو استعمال کرتے ہوئے تکفیری نعروں کو گونجنے کے بعد ان کے سرغنہ کو اس مذموم طریقے سے پروٹوکول دے کر کامیاب کرانا ہر با شعور اور محب وطن کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔