جعفریہ پریس- شیعہ علما کونسل کراچی کے صدر علامہ جعفر سبحانی نے علامہ فیاض مظہری، علامہ کرم الدین و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد بن ولید روڈ پر امام بارگاہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ مولانا جلبانی کی شہادت سے کوئٹہ کے واقعات تک کی ایک طویل فہرست ہے مگر اس دھماکے کی نوعیت اس لحاظ سے الگ ہے کہ اس میں حملہ آور زخمی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے-
شیعہ علما کونسل کراچی کے صدرنے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کی تفصیلات فوری طور پر میڈیا کے سامنے پیش کی جائیں، نیز چہلم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے، علامہ جعفر سبحانی نے کہا کہ ملک میں فرقہ واریت نہیں ہے اور تمام مسالک متحد ہیں، دہشت گردی کے واقعات عوام کو آپس میں لڑانے کی سازش ہے-
شیعہ علما کونسل کراچی کے صدرنے کہا کہ واقعے کی ایف آئی آر ان لوگوں کے خلاف کاٹی جائے جن کے بارے میں صحیح طرح سے معلوم ہو تاکہ کسی قسم کے خدشات اور ابہام باقی نہ رہیں۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت