امریکا میں اندھا دھند فائرنگ، ری پبلکن پارٹی کے سینئر رہنما زخمی
امریکی ریاست ورجینیا میں فائرنگ کے واقعے میں ری پبلکن پارٹی کے سینئر رہنماء سٹیو سكليس سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق واقعہ آج صبح بیس بال پریکٹس میچ کے دوران پیش آیا جہاں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیو کے ساتھ ان کے قریبی ساتھی بھی اس حملے میں زخمی ہوئے۔