تازه خبریں

امریکہ دھمکیوں سے مرعوب کرنا چھوڑ دے:کمانڈرپاسداران انقلاب ایران

امریکہ دھمکیوں سے مرعوب کرنا چھوڑ دے:کمانڈرپاسداران انقلاب ایران

امریکہ دھمکیوں سے مرعوب کرنا چھوڑ دے:کمانڈرپاسداران انقلاب ایران

ایران کے پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی نے کہا ہے کہ امریکہ، ایران کو دھمکیوں سے مرعوب کرنا چھوڑ دے۔
ایرانی نیوزایجنسی “تسنیم” کے مطابق میجر جنرل قاسم سلیمانی نے ایک بیان میں کہا کہ ایک سپاہی کی حیثیت سے امریکی صدر کی دھمکیوں کا جواب دینا اُن کا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر جنگ چھڑی تو ختم ہم کریں گے۔جنرل قاسم سلیمانی کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے رد عمل میں آیا ، جس میں صدر ٹرمپ نے ایران کے صدر حسن روحانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران ،امریکہ کو دھمکیاں دینے سے باز رہےورنہ نتائج کا ذمہ دار خود ایران ہوگا۔