امریکہ کی جنوبی ایشیاءپرنئی پالیسی : قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی جنرل نکلسن کے بیانات جارحانہ اور دھمکی آمیز ہیں۔ ایوان متفقہ طور پر امریکہ کے بیانات کو مسترد کر تا ہے ۔ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے موقف کی اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ قومی اسمبلی میں امریکہ کی افغانستان اور جنوبی ایشیا کے بارےمیں نئی پالیسی کے حوالے سے متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی۔