تازه خبریں

امریکی صدر ایران اور اسکےعوام کے سخت خلاف ہیں۔ حسن روحانی

امریکی صدر ایران اور اسکےعوام کے سخت خلاف ہیں۔ حسن روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی صدر کی تقریر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی صدر ایران اور اسکےعوام کے سخت خلاف ہیں۔ حسن روحانی نےکہاکہ یہ ایران کے خلاف اب تک کا سب سے سخت اقدام ہے۔اپنے ٹیلی ویزن خطاب میں انہوں نے کہاکہ صدر ٹرمپ نےہتک آمیز اور بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ معاہدہ عالمی طاقتوں کےساتھ ہواہےاور امریکی صدراسے ختم نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہاکہ اس اعلان کے بعد اس معاملے پر امریکہ تنہا رہ گیاہے۔
ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنے والی عالمی طاقتوں ، برطانیہ، فرانس اور روس کے ساتھ ساتھ جرمنی نے معاہدے کی پاسداری کا عزم ظاہر کیاہے۔۔انکا کہنا ہے کہ ایران 2015 میں ہونے والے معاہدے کے بعد سے جوہری پروگرام کو بند کرنے پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے۔فرانس ،برطانیہ اورجرمنی کےلیڈروں نےایک مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ جوہری معاہدہ ختم کرنے کے تباہ کن اثرات ہوں گے۔ جرمنی کےوزیر خارجہ سگمار گیبریئل نےجرمنی میں نیوزکانفرنس میں مشترکہ بیان پڑھ کر سنایا۔
چین بھی ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ برقرار رکھنے کاحامی ہے۔
ادھر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی نےکہاہے کہ ’یہ معاہدہ انتہائی طاقتور ہے اور اس کی کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ’اس معاہدے کو ختم کرنے کی طاقت دنیا کے کسی صدر کے پاس نہیں ہے۔ یہ معاہدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے بنایا گیا ہے۔