ہمارے نمائندے کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہو کر بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
اسلامی انسانی حقوق کونسل، کونسل آف امریکن اسلام ریلیشن، نارتھ امریکن اسلامی کونسل، فلسطین کی حمایت تحریک اور صیہونیزم مخالف یہودیوں کی انجمن نے اس مظاہرے کی اپیل کی تھی۔
دوسری جانب مسلم اور شہری انجمنوں کے سیکڑوں ارکان نے نیویارک میں مظاہرے کر کے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کی مذمت میں نعرے لگائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے فیصلے سے واضح ہو گیا ہے کہ حکومت امریکہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم میں برابر کی شریک ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here