تازه خبریں

امید ہے نومنتخب قائد حزب اختلاف عوامی امنگوں کی پاسداری اور مینڈیٹ کا احترام کرینگے، قائد ملت جعفریہ پاکستان کا تہنیتی پیغام

جی بی قانون ساز اسمبلی میں کیپٹن(ر) شفیع کا بطور اپوزیشن لیڈر انتخاب مستحسن اقدام ہے، علا مہ ساجد نقوی
اسلامی تحریک پاکستان نے ہمیشہ عوامی مسائل نہ صرف اجاگر کئے بلکہ حل کےلئے عملی اقدامات بھی اٹھائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
امید ہے نومنتخب قائد حزب اختلاف عوامی امنگوں کی پاسداری اور مینڈیٹ کا احترام کرینگے، قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا تہنیتی پیغام

۔اپنے تہنیتی پیغام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے نومنتخب اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ اپوزیشن لیڈر عوامی توقعات پر پورا اتریں گے اور عوامی مسائل کو بھرپور طریقے سے اسمبلی فلور پر اجاگر کرینگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان نے جس اعتماد کا اظہار نومنتخب اپوزیشن لیڈر پر کیاہے امید ہے وہ اس مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے اپوزیشن کی بھرپور آواز بنیںگے اور عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کےلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی تحریک پاکستان نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کو نہ صرف اجاگر کیا بلکہ حل کےلئے عملی اقدامات بھی اٹھائے ہیں ، قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن کا عہدہ ایک اہم ذمہ داری ہے امید ہے کیپٹن شفیع اپنی ذمہ داریوں کو بہ احسن طریقے سے انجام دیںگے۔