اکتیس برس بعد خط شہید زندہ ہے ہم جانشین شہید قائد ؒ کی قیادت میں رواں دواں ہیں
علامہ عارف واحدی
پانچ اگست وہ دن ھے جس دن استعماری اور سامراجی گماشتوں نے ھمارے ھر دلعزیز اور محبوب قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رح کو پاکستانی قوم سے چھین لیا۔ قوم کے ھر ھر فرد اور شہید کے محترم خانوادہ خاص کر قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کو تعزیت پیش کرتے ھیں قائد شہید وہ محب وطن راھنما تھے جنھوں نے ملک و قوم کے استحکام کی لئے اور اتحاد بین المسلمین قائم کرنے کے لئے انتھک کوششیں کیں پاکستان میں عرصے سے جو خلا تھا انھوں اس خلا کو پر کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کیا -فرقہ واریت کو شکست دینے اور ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے کاوشیں کرتے ھوئے اپنی جان تک قربان کر دی امت مسلمہ کے دشمنوں کو ان کی یہ کاوشیں ایک آنکھ نہ بھائیں خاص کر اس وقت جب عوام کو بیدار کرنے اور شعور و آگاہی دینے میں ان کی کوششیں رنگ لارھی تھیں اس وقت اس دشمن نے،جس کا مقصد ہی امت کوتقسیم کر کے کمزور کرنا ھے،ایک مہلک وار کر کے اس عظیم راھنما کو شہید کر دیا مگر الحمد للّٰہ دشمن اس وقت یقیناً مایوس ھوا جب پورے ملک کے علمائ کرام اور عمائدین ملت نے انتہائی فراست سے کام لیتے ھوئےاور حالات کی نبض پر ھاتھ رکھتے ھوئے شہید کے باوفا اور مخلص ساتھی حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی جیسے مجاہد اور مرد بحران کو قائد شہید کی جانشینی اور قیادت کے منصب پر بٹھایا انھوں نے اپنی پوری قوت اور فعالیت سے شہید کے مقدس مشن کو اس انداز میں آگے پڑھایا کہ آج پورے ملک میں بجا طور پر بانی اتحاد بین المسلمین کے طور پر مانے جاتے ھیں- میں پوری قوم اور خاص کر جوان نسل کو یہ پیغام دینا چاھوں گاکہ بانی عظیم الشان انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کے فرمان کے مطابق قائد شہید کے قیمتی افکار و کردار کو فروغ دیں اور انکوعملی طور پر اپنی زندگیوں میں اپنائیں اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کے لئے ان کے جانشین بر حق قائد محبوب حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کا بھرپور ساتھ دیں -تاکہ مذھبی و ملی حوالے سے باوقار انداز میں اور قوت کے ساتھ آگے بڑھتے رھیں- تنظیمی احباب اور کارکنوں کو اس موقعہ پر پیغام دوں گا کہ نچلی سطح تک تنظیمی عمل کو منظم بنا کر قومی پلیٹ فارم کو مضبوط بنانے میں اپنا کردارادا کریں قومیں وہی سربلند اور سرخرو ھوتی ھیں جو آئین، دستور اور طے شدہ مقاصد و اھداف کے مطابق منظم اور اپنی قیادت پر فولاد کی طرح مضبوطی سے ڈٹی ھوئی ھوتی ھیں ان قوموں کو کوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا۔. اللہ تعالی سے دعا کہ حق تعالیٰ ھمیں شہید قائد کےمشن کو لے کر بھرپور قوت کے ساتھ آگے بڑھنے کی توفیق عطا فرماے-والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ عارف حسین واحدی مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان