تازه خبریں

ایرانی وزارت خارجہ میں کویت کے ناظم الامور طلب

رپورٹ کے مطابق کویت نے بے بنیاد الزامات عائد کرکے ایران کے بعض سفارتکاروں کو کویت سے نکل جانے کا حکم دیا ہے جس پر ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں کویت کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے اور کویت کے غیر سنجیدہ اقدام پر ایران کا جوابی اقدام محفوظ ہے ۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق کویت نے یہ اقدام سعودی عرب کے دباؤ کے تحت کیا ہے جس کے خطے پر سنگین نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔