ایم ایم اے بحال ہو گئی ،ملک کی 5 بڑی دینی جماعتوں نے آئندہ الیکشن ’’کتاب‘‘ کے نشان پر لڑنے کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق مطابق کراچی میں مولانا شاہ احمد نورانی مرحوم کی رہائشگاہ پر متحدہ مجلس عمل کی بحالی کیلئے مذہبی جماعتوںکا سربراہی اجلاس ہوا ۔اجلاس سے پہلے متحدہ مجلس عمل کی اسٹیرنگ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں مختلف معاملات زیر غور رہے بعد از اجلاس مذہبی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس منعقد ہوا مشترکہ اجلاس اور فیصلہ جات کے بعد مشترکہ پریس بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میںاسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی ،جمیعت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق،جمیعت اہلحدیث کے سربراہ مولانا ساجد میر،جمیعت علماء پاکستان کے رہنما پیر اعجاز ہاشمی نے شرکت کی اجلاس کی میزبانی شاہ اویس نورانی نے کی ۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سربراہ اسلامی تحریک پاکستان قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ پانچ بڑی دینی جماعتوں کا اتحاد ہے جو اعلی و ارفع مقاصد کے لئے بنایا گیا ہے جس کا ایک پہلو یہ ہے کہ یہ انتخابی اتحاد ہے آئندہ انتخاب میں متحدہ مجلس عمل کے نام سے الیکشن میں حصہ لے گا۔اس موقع پر علامہ عارف حسین واحدی،ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی ممبر سیاسی سیل اسلامی تحریک پاکستان ،علامہ سید ناظر عباس تقوی صدر اسلامی تحریک پاکستان صوبہ سندھ بھی قائد ملت جعفریہ پاکستان کے ہمراہ تھے