تازه خبریں

ایم ایم اے کا وجود اس ملک کے لئے بہت بڑی نعمت ھے علامہ عارف واحدی

اسلام آباد:متحدہ مجلس عمل کے قومی ورکرز کنونشن میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ایم اے مرکزی سکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی کی شرکت اور خطاب-
علامہ عارف واحدی نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ یہ پاکستان اسلام اور قرآن کے قانون کو نافذ کرنے کے لئے بنا تھا مگر سامراجی طاقتوں نے ھم سے ھماری شناخت چھین لی،آج ھم پوری قوم کو خوشخبری دیتے ھیں کہ وقت آگیا ھے کہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم کر کے اس پیارے وطن کو اس کی اصل شناخت واپس دلانئیں ،ایم ایم اے کا وجود اس ملک کے لئے بہت بڑی نعمت ھے قائدین کا بھی شکریہ ادا کرتے ھیں کہ ملکی استحکام،اور اسلام کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا مقابلہ کرنے والوں کے خلاف ھمیں ایک بار پھر ایک پلیٹ فارم پر متحد کر دیا ھے۔امت مسلمہ اور پاکستان کے خلاف عالمی سازشوں کو دیکھتے ھوئے ھم ضروری سمجھتے ھیں کہ ھاتھوں میں ھاتھ ڈالیں اور دشمن اسلام قوتوں کو بتائیں کہ ھم ایک ھیں اور اس جدوجہد کو ڈٹ کر جاری رکھیں گے اور اسلام و پاکستان دشمنوں کی ھر سازش کو ناکام بنائیں گے-