جعفریہ پریس- ایک بار پھر سندھ کا دارالحکومت کراچی دہشت گردی کی لپیٹ میں، آئے روز شیعہ اساتذہ، وکلاء اور ڈاکٹرز کو شر پسند عناصر نشانہ بنا رہے ہیں اور اس نہ رکنے والے تسلسل میں این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرار محمد یوسف عرف منتظر مہدی کو تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شہید منتظر مہدی کو دہشت گردوں نے اس وقت اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ایک پرائیویٹ بس میں سوار تھے۔ فائرنگ سے منتظر مہدی زخمی ہوگئے تاہم ان کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رات 3 بجے خالق حقیقی سے جا ملے۔ بس میں ان کی یونیورسٹی کے 8 دیگر افراد بھی شامل تھے۔
شہید منتظر مہدی کا تعلق دادو سندھ سےتھا اوراین ای ڈی یونیورسٹی میں پیٹرولیم ڈیپارٹمنٹ میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ اس سے قبل وہ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے تحت چلنے والے فلاحی پروجیکٹس کے شعبہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر بھی رہ چکے تھے۔
شہید کی شہادت کے خلاف اصغریہ آرگنائزیشن نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ آخری اطلاع کے مطابق شہید کی نماز جنازہ گیارہ بجے لال ہندی قبرستان (دادو) میں ادا کر دی گئی ہے۔
- اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
- علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات