تازه خبریں

ایک بار پھر امن کہ دشمنوں نے کراچی میں نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی پر فائرنگ کرکے اپنے ناپاک وجود کا احساس دلانا چاہا ہے (علامہ ناظر عباس تقوی)

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی اورنائب صدر و پولیٹیکل سیکر ٹری محمد یعقوب شہباز نے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین تیمور کی شہادت پر شد ید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ کراچی کا امن تباہ کرنے کی شا زش ہے ایک بار پھر امن کہ دشمنوں نے کراچی میں نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی پر فائرنگ کرکے اپنے ناپاک وجود کا احساس دلانا چاہا ہے اس حملے نے ثابت کردیا کہ کراچی میں اب بھی دہشت گردو ں کی کمین گا ہیں موجود ہیں اور موقع ملتے ہی بزدل دہشت گردکاروائی کرنے میں کا میاب ہوجاتے ہیں دہشت گردوں کہ آگے حکومت اور سییکورٹی فورسز کے ادارے بے بس نظر آتے ہیں دہشت گرد ریا ست کو مسلسل چیلنج کر رہے ہیں اور نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں اڑانے میں مصروف ہیں گز شتہ دو سالوں میں میڈیاں پر یہ پا نچواں بڑا حملہ ہے لیکن اب تک حکومت اور قانون نافز کرنے والے اداروں کی جانب سے میڈیاہاوسز اور صحا فی برادری کی سیکورٹی کے لئے کوئی خا طر خواہ انتظامات نہیں کئے گے جو افسوس ناک عمل ہے حکومت سندھ صحافیوں کو تحفظ فراہم کر نے میں مکمل ناکام ہوگی ہے صحا فیوں نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرکے یہ ثابت کیاہے کہ سچ کی آواز کو کوئی نہیں دبا سکتا مگر افسوس حکومت نے کبھی صحافیوں کے تحفظ کے لئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید تیمور کے ورثاء کو معقول معاوضہ اور خاندان کے ایک فرد کو گورنمنٹ نوکری فراہم کی جائے اور اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے