شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام شہدائے سیہون شریف کی 8 ویں برسی کا اجتماع گولڈن گیٹ درگاہ لال شہباز قلندرؒ پر منعقد ہوئی جس میں علامہ سید محمد تقی نقوی نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا جبکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے شرکاء سے ٹیلفونک خطاب کیا
برسی کے اجتماع سے مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی ،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی،علامہ جعفر سبحانی،علامہ بدر الحسنین صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی،علامہ حسن رضا ،علامہ سجاد حاتمی،علامہ ارشاد حسین نقوی سمیت دیگر شخصیات نے خطاب کیا اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا