قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر برما میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کے خلاف شیعہ علماء کونسل پاکستان کیجانب سے ملک بھر میں احتجاج کیا گیا سکھر ،بدین،نوابشاہ،ٹھٹہ،صالح پٹ،خیرپور،ڈیرہ اسماعیل خان،لاہور،فیصل آباد،کندھکوٹ سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں پر امن احتجاجی مظاہرے کئے گئے