قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب برما میں مسلمانوں کے سفاکانہ قتلِ عام کی شدید مذمت حکومتِ پاکستان برمائی مسلمانوں کے قتلِ عام کو روکنے کیلئے اقوامِ متحدہ اور او آئی سی میں آواز اُٹھائے ۔قائد ملت جعفریہ پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی انسانی حقوق اور انصاف کے اداروں کو برمائی مسلمانوں کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر کردار ادا کرنا چاہیے۔ اسلامی ممالک کو مل کر برمائی مسلمانوں کے قتلِ عام کو روکنے کیلئے برما حکومت پر دباو ڈالنا چاہیے ۔