تازه خبریں

بلوچستان میں عزاداری سید الشہداء پر کوئی قدغن یا محدودیت قبول نہیں،علامہ عارف واحدی

وزیر اعلی بلوچستان صوبہ میں عزاداری میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں،شیعہ علماء کونسل پاکستان
شیعہ علما کو نسل پاکستان صوبہ بلوچستان میں ماتمی جلوس و علم میں رکاوٹیں ڈالنے پراپنا احتجاج ریکارڈ کرارہی ہے کہ ان مسائل کا حل ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے
باغ ٹیل تحصیل گنداسہ کے لائسینسدار ذوالفقار جمالی کو فی الفور رہا کیا جائے اورہم عزاداری سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، علامہ اکبر حسین زاہدی
انتظامیہ سے ہر قسم کا تعاون کر نے کو تیار ہیں لیکن سالہاسال سے جاری عزاداری میں کوئی رکاوٹ بر داشت نہیں،صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل بلوچستان
راولپنڈی /اسلام آباد 9اکتوبر 2016ء ( )
شیعہ علما ء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بلوچستان میں عزاداری میں رکاوٹوں کی اطلاع ملنے اور باغ ٹیل تحصیل گنداسہ ضلع جعفر آباد کے 8محرم الحرام کے لائسنسدار ذوالفقار جمالی کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہاکہ 25سالہ پُرانے راویتی جلوس کو روکنے سے انتظامیہ اپنے لئے مسائل پیدا نہ کرے اورلائسینسدار ذوالفقار جمالی کی جلوس سے ایک روز قبل گرفتاری پرامن ماحول خراب کر نے کی سازش ہے۔ا ن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی بلوچستان صوبہ میں عزاداری میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں اور ان مسائل کا حل ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے ۔ بلوچستان میں عزاداری سید الشہداء پر کوئی قدغن یا محدودیت قبول نہیں ۔مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا کہنا تھاکہ بلوچستان انتظامیہ اگر عزاداران کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو انکے لئے مسائل بھی پیدا نہ کرئے ۔
صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل بلوچستان علامہ اکبر حسین زاہدی نے کہا کہ باغ ٹیل تحصیل گنداسہ کے لائسینسدار ذوالفقار جمالی کو فی الفور رہا کیا جائے اورہم عزاداری سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے یہ گرفتاریاں اور ایف آئی آرز ہمیں عزاداری مظلوم کربلا سے نہیں روک سکتیں ،صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ بذریعہ پولیس لائسینسداروں کو گرفتار کرکے ان لوگوں پر پریشر ڈال کر عزاداری جلوس کی برآمد نہ کرنے کی یقین دہانی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم انتظامیہ سے ہر قسم کا تعاون کر نے کو تیار ہیں لیکن سالہاسال سے جاری عزاداری میں کوئی رکاوٹ بر داشت نہیں اور انتظامیہ سالہاسال پُرانے عزاداری کے جلوسوں میں رکاوٹیں نہ ڈالے اور نیشنل ایکشن پلان دہشتگردی کیلئے ہے نہ کہ اس ملک میں عزاداری کو روکنے کیلئے ۔وزیر اعلی بلوچستان صوبہ میں عزاداری میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کیخلاف فوراًکارروائی عمل میں لائیں اور پرامن حالات کو خراب ہو نے سے بچائیں،یہ گرفتاریاں اور ایف آئی آرز ہمیں عزاداری کر نے سے نہیں روک سکتیں ۔