تازه خبریں

بھارت آگ سے نہ کھیلے - کسی بھی طرح کی جارحیت کی گئی تو پوری طاقت کیساتھ جواب دیں گے : ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت آگ سے نہ کھیلے – کسی بھی طرح کی جارحیت کی گئی تو پوری طاقت کیساتھ جواب دیں گے : ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہاکہ بھارت آگ سے نہ کھیلے۔۔کسی بھی طرح کی جارحیت کی تو پوری طاقت کیساتھ جواب دیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پر کچھ عرصے سے صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ بھارت پچھلے سال بھی ہمارا جواب دیکھ چکا ہے ۔خطے میں تمام دیرینہ معاملات کا تعلق ہندوستان سے ہے۔بھارت کو کئی محاذوں پربڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔