• اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
  • علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات

تازه خبریں

امریکہ میں نسلی فسادات،40ریاستوں میں کرفیو : کئی شہروں میں گھیراؤ جلاو اور لوٹ مار ۔ مظاہرین کا پولیس سے تصادم

امریکہ میں نسلی فسادات،40ریاستوں میں کرفیو : کئی شہروں میں گھیراؤ جلاو اور لوٹ مار ۔ مظاہرین کا پولیس سے تصادم

امریکہ میں نسلی فسادات،40ریاستوں میں کرفیو : کئی شہروں میں گھیراؤ جلاو اور لوٹ مار ۔ مظاہرین کا پولیس سے تصادم

امریکہ میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں خونریز فسادات کا سلسلہ آٹھویں روز بھی جا ری رہا۔ نسل پرست گوروں اور سیاہ فام شہریوں کی خانہ جنگی کے باعث چالیس امریکی ریاستوں میں کرفیو نافذ کردیا گیاہے۔نسلی منافرت کی آگ نے پورے امریکی معاشرے کی جڑیں ہلاکر رکھ دی ہیں۔احتجاج سے نمٹنے کیلئے صدر ٹرمپ نے فوج بلانے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔
امریکہ کے سیکڑوں شہروں میں پر تشدد مظاہرے جاری ہیں جنہیں کچلنے کیلئےواٹر کینن،آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں برسائی جا رہی ہے اورمظاہرین پرمرچوں کا سپرےبھی کیا جا رہاہے۔مظاہرین نے پولیس کی کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچایا،۔بلوائیوں نےنیو یارک کےکئی بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورزسمیت سیکڑوں بڑی دکانوں اور بینکوں کو لوٹ لیا ۔میسوری کے شہر سینٹ لوئیس میں نامعلوم افراد نے چار پولیس والوں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔
ادھر سرکاری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جارج فلائیڈ کی موت کو’قتل‘ قرار دیا گیا ہے۔ہینی پین کاؤنٹی میڈیکل ایگزامینر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جارج کی موت سانس رکنے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔جارج فلائیڈ کی گردن پر گھٹنا دبانے والے پولیس افسر ڈریک شیوان پر ’غیر ارادی قتل‘ کا الزام عائد کیا گیا ہے اور وہ اگلے ہفتے عدالت میں پیش ہوں گے۔ ان کے ساتھ تین دیگر پولیس افسران کو بھی برطرف کر دیا گیا ہے۔