تازه خبریں

بیداری امت مسلمہ کانفرنس میں شرکت کے لئے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کراچی پہنچ گئے

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام منعقدہ بیداری امت مسلمہ کانفرنس میں شرکت کے لئے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کراچی پہنچ  گئے – آج شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام ملکی و بین الاقوامی حالات بالخصوص مشرق وسطی میں یمن کی کشیدہ صورت حال  اورامت مسلمہ کو درپیش مسائل پربیداری امت مسلمہ کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے – بیداری امت مسلمہ کانفرنس میں شرکت کے لئے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کراچی پہنچ  گئے ہیں- جعفریہ پریس  کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جب قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کانفرنس ہال پہنچے تو مختلف مکاتب فکرکے علماء کرام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے عہدیداران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا- قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت منعقدہ بیداری امت مسلمہ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکرکے سیاسی و مذہبی رہنما خطاب کریں گے اور آخرمیں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی صدارتی خطاب فرمائیں گے-