تازه خبریں

تشکل شہید عارف الحسینیؒ کی طرف سے جشن صادقین کی مناسبت سے پروگرام منعقد کیا گیا

ربیع الاول بروز جمعرات

اصفہان کی تاریخ کا عظیم الشان و یادگار جشن۔۔۔۔

تشکل شہید عارف الحسینیؒ کی طرف سے جشن صادقین کی مناسبت سے پروگرام منعقد کیا گیا یہ تقریب بعد از نماز مغربین ٹھیک 06:30 بجے شروع ہوئی جس میں قاری علی محمد مھدوی(افغانستان) نے خوبصورت انداز میں تلاوت قرآن پاک کی اس کے بعد پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے برادر اصف رضااصفھانی ،برادر نسیم عباس ،برادر رضاعباس ،برادر اشرف حسین سراج ، برادر حبدار علی زرداری، برادر عابد فھمی اور برادر ساجد علی مھدوی نے بہت اچھے انداز میں منقبتیں پڑھیں اور اس محفل نورانی میں جامعة المصطفی اصفھان کے مسؤولین معاون فرھنگی تربیتی حجت الاسلام جناب اقای قاسمیان اور معاون آموزش جناب آقای محسن برقی کار نے خصوصی شرکت کی بعد از این دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدس کی مجلس نظارت کے معزز رکن و رئیس اتحادیہ تشکل ھای پاکستان (قم المقدسہ)جناب حجت الاسلام آقای سید ناصر حسین زیدی صاحب نے ھفتہ وحدت اور اتحاد مسلمین پر مفصل گفتگو فرمائی پھر مسؤول محترم برادر سید علی جعفر شمسی صاحب نے انعامات کے سلسے کو شروع کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ آج تشکل شہید عارف الحسینی قم المقدس ، مشہد المقدس ، نجف اشرف اور پاکستان کے مراکز میں اپنی ایک پہچان اور مقام رکھتا ہے انھوں نےکہا کہ خداوند متعال کے شکرگزار ہیں کہ اس نے ہمیں توفیقات خیر سے نوازا اور ہم وقتاً فوقتاً طلاب کی خدمت میں حاضر رہے کہ جس کی وجہ سے آج تشکل شہید عارف الحسینی فعالیت کے میدان میں اپنا ایک منفرد درجہ رکھتا ہے پھر بدست مہمانان خصوصی مسابقہ کتاب خوانی میں شرکت کرنے والے و سفر نامہ اربعین پر تحریر دینے والے برادران اور اراکین تشکل شہید عارف الحسینیؒ میں سے حافظین قرآن، ممتازین قرآن و آموزشی اور فعال طلاب کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے اور یہ انعامات کا سلسہ کم و بیش تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہا جس میں تقریباً چالیس برادران کو انعامات سے نوازا گیا اور آخر میں خطیب محترم قبلہ سید ناصر حسین زیدی صاحب نے تشکل کی ترقی اور برادران اصفھان کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کی اس عظیم الشان جشن میں برادر محمد تقی خان توحیدی اور مسؤول تشکل محترم برادر سید علی جعفر شمسی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔