• شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری پر قاتلانہ حملہ-
  • اربعین حسینی پر پاکستانی زائرین کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں جاری ہیں علامہ شبیر میثمی
  • چار دیواری میں عزاداری کو روکنا غیر آئینی اقدام ہے ، شیعہ علماءکونسل
  • شہادتوں کا عظیم مشن کربلا سے شروع ہوا اور ابھی تک جاری ہے۔شہادتیں ہی عزاداری کی بقا ہیں۔
  • سبیل امام حسینؑ روکنے والا مجرم ہے علامہ سید ناظر عباس تقوی
  • اسلامی تحریک پاکستان کے زیر اہتمام قرآن کے پیغام کے عنوان سے کانفرنس گلگت میں منعقد
  • اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت کی موجودہ صورتحال پر ہنگامی اجلاس
  • جعفریہ اسٹوڈنٹس کے جوانوں نے 18 ہزار فٹ کی بلندی پر علم حضرت عباس نصب کردیا
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی گلگت میں شرپسندی کی شدید مذمت
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی آغا حامد موسوی کی وفات پر تعزیت

تازه خبریں

تفتان کے پاکستانی علاقے میں زائرین کرام کی نا گفتہ بہ صورت حال

تفتان کے پاکستانی علاقے میں زائرین کرام کی نا گفتہ بہ صورت حال

  • عراق اور ایران کی زیارت سے واپس لوٹنے والے پاکستانی زائرین کو ایران کی سرحد سے ملے تافتان باڈر پر سخت حالات کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت ان زائرین سے متعلق سو سے زائد بسوں کو کوئٹہ جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے جبکہ سخت سردی اور سہولتیں نہ ہونے کی بنا پر زائرین کے لئے صورت حال بہت بحرانی ہو گئی ہے۔

    تفتان بارڈر پر ہزاروں مرد، خواتین اور بچوں پر مشتمل یہ زائرین کھلے آسمان تلے کئی دنوں سے محصور ہیں، سرد موسم اور بنیادی طبی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے تین زائرین شہید بھی ہو چکے ہیں، صورتحال تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے اور اگر فوری طور پر انتظام نہ کیا گیا تو وبائی امراض کے پھیلنے اور مزید اموات کا خطرہ پایا جاتا ہے۔

    شیعہ علماء کونسل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عراق و ایران سے زیارت کرکے واپس آنے والے پانچ ہزار سے زائد زائرین کو تفتان سے لانے کیلئے فوری سیکورٹی اور دیگر انتظامات کئے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے زیارت کیلئے عراق جانے والے زائرین واپسی پر گزشتہ کئی روز سے تفتان بارڈر پر پھنسے ہوئے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے انہیں واپس لانے کیلئے کوئی انتظامات نہیں کئے جارہے، جس سے زائرین سخت مشکلات کا شکار ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ زائرین کو طبی سہولیات کے علاوہ غذائی اشیا اور پینے کے صاف پانی کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے اور حکومت کی جانب سے کوئی بندوبست نہیں کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ ایران و پاکستان کے مشترکہ تفتان باڈر پر پاکستانی علاقے میں زائرین کو سالوں سے کافی مسائل کا سامنا رہا ہے جس کی وجہ زائرین کی بسوں کی حفاظت کے لئۓ سیکورٹی اہلکاروں کا فقدان ہے مگر تفتان کے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے اب تک کوئی موثر اقدام عمل میں نہیں لایا گیا ہے۔