جعفریہ پریس – جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے ماہ رمضان المبارک کو ماہ تربیت کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے ،انکا کہنا ہے کہ جے ایس او طالبات کا ہدف تقرب الٰہی کا حصول ہے ہم دختران ملت کی تربیت و کردار سازی کے ذریعے اس ہدف کو پورا کر سکتے ہیں، قائد محبوب علامہ سید ساجد علی نقوی مد ظلہ العالی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہم ماہ رمضان المبارک میں خواہران جعفریہ کی تربیت کریں گے ، ملک بھر میں صوبائی ، ڈویژنل ،ڈسٹرکٹ، تحصیل اور یونٹ کی سطح پر تربیتی ورکشاپس کا انتظام کیا جائے گا جس میں انکی اخلاقی ودینی اورتنظیمی تربیت کی جائے گی۔جے ایس او طالبات پاکستان کے پاس ہر شہر میں معاون معلمات کی ٹیم ہے۔ ماہ رمضان میں جس شہر سے بھی ہم سے رابطہ کیا گیا ہم معلمات کو انکے علاقہ میں بھیجیں گے تاکہ وہاں مومنات کی روحانی تربیت میں مدد کی جا سکے۔ سیدہ سدرہ نقوی نے کہا کہ اسی حوالے ورکشاپس میں نصاب دیا جائے گا اور آخر میں امتحان لے کر حوصلہ افزائی کے لئے انعامات بھی دئیے جائیں گے۔کیوں کہ ہمارا ہدف مومنات کو معرفت الٰہی دینا ہے اور یہ سلسلہ ولایت علی ابن ابی طالب سے ہوتا ہوا معرفت امام زمانہ اور ولایت فقیہ تک جاتا ہے ۔ اسی کے ساتھ متمسک رہنے میںبقاء روحانی ہے ہمیں نمائندہ ولایت فقیہ علامہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کی ہدایات و رہنمائی سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہے۔
پروردگار قائد ملت جعفریہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کا سایہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے اور ہمیں ان سے استفادہ حاصل کرنے کی توفیق عنایت کرے