ایران کے دارالحکومت تہران میں سترہ منزلہ عمارت میں آتشزدگی پر قابو پانے کی کوشش میں فائر بریگیڈکے عملے کےارکان سمیت تیس افراد ہلاک اور اڑتیس زخمی ہوگئے۔ حادثہ تہران کے مرکزی علاقے میں پیش آیا جہاں کمرشل عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز کی بڑی تعداد مصروف تھی کہ اسی دوران عمارت زمین بوس ہوگئی ۔حادثے کے فوری بعدملبے تلے دبے افراد کونکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے ایران کی حکومت اور عوام سے تعزیت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here