جعفریہ پریس – جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیرصدارت منعقدہ ’’علمائے اسلام کانفرنس‘‘میں عاکف سعید کی نمائندگی کرتے ہوئے تنظیم اسلامی کے رہنما ڈاکٹرغلام مرتضٰی نے کہا کہ نبی اکرم (ص) نے اپنی آخری خطبہ میں سب سے بڑی بات یہ کی کہ انہوں نے ہرطرح کے تعصب کی نفی کردی، عربی کوعجمی اورعجمی کو عربی پرفضیلت نفی کردی، فضلیت صرف تقویٰ کو دی۔ قبیلے وبرادریاں صرف تعارف کا ذریعہ ہیں۔ اسلام فساد نہیں بلکہ دنیا میں امن چاہتا ہے۔ اسلام فساد کے خلاف ہے، ہاں کچھ ہٹ دھرم جو باز نہ آئیں ان کے خلاف رسول اللہ نے بھی جہاد کیا۔ گنتی کے چند لوگوں پر تلواراٹھائی گئی۔ سورۃ حجرات میں ہے کہ تمام آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ اہل کتاب کو بھی دعوت دی گئی کہ آو مشترکات پر اکٹھے ہو جاو، توحید سے آگے جاکر اہل کتاب کوبھی دعوت دی گئی۔ ہم مسلمان کے مابین تو ایمانیات ثلاثہ موجود ہیں جن پرہم متفق ہو سکتے ہیں۔ بھائیوں میں اگر تنازعہ ہو بھی جائے تو صلح کرا دیا کرو۔ جاہلیت اولیٰ پھرسراٹھا رہی ہے رنگ نسل کے ساتھ ساتھ مذہبی تعصب بھی پھیل رہا ہے۔ اسطرح کی مجالس جاری رہیں، تاکہ مسلمانوں کے مابین اتحاد پیدا کیا جائے۔ اختلاف کوبڑھ کرافتراق کی صورت اختیارنہیں کرنی چاہیے۔ ہمیں دشمن کی مکروفریب کی چالوں کو انہی پرلوٹانا ہوگا اورامت واحد اورملت واحدہ کے تصورپرکام کرنا ہوگا، نظریہ پاکستان کے وقت امت واحد کا تصورملحوظ خاطر تھا۔ آزاد میڈیا پر پیش کی جانے والی بحثیں افتراق کا باعث بن رہی ہیں۔ من دیگرم گو دیگری کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔ ایک دوسرے کے خلاف فتویٰ دیئے جا رہے ہیں۔ اس طرح کے فورم میں مل بیٹھنے کے اصول طے ہوں اورپھرامت واحدہ کا پیغام لیکرعوام تک پہنچایا جائے۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات