• اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
  • علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات

تازه خبریں

جب تک جان میں جان ہے ہم اپنے محبوب قائد کے ہرحکم و اشارے پر لبیک کہتے رہیں گے، علماء وطلباء مشہد مقدس

جعفریہ پریس – علماء وطلباء پنجاب مشہد مقدس کی پہلی نشست دفتر نمائندہ ولی فقیہ وقائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی مشہد مقدس میں کی گئی جس میں تقریبا ۵۵ اراکین پنجاب نے شرکت کی- جعفریہ پریس  کے نمائند ے کی رپورٹ کے مطابق علماء وطلباء  پنجاب مشہد مقدس کی پہلی نشست میں دفتر شعبہ مشہد مقدس کے سابقہ مسئول محترم مولانا نثار حسین مہدوی، مولانا سید تحریرعلی نقوی ، مولانا سید موسی رضا نقوی ، مولانا عبد القیوم سعیدی ،مولانا الفت حسین ساقی، مولانا سید عمران حیدر نقوی(نایب صدر شعبہ مشہد ) اورمولانا سید انیس الحسن نقوی نے شرکت فرمائی  جبکہ پنجاب کی تمام ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے طلباء و علماء کرام  نے بھی شرکت کی۔
علماء وطلباء پنجاب مشہد مقدس کی پہلی نشست میں کئی امور پرغور و خوض کیا گیا  اور تمام علماء کرام  نے قائد ملت جعفریہ  پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی  کی مدبرانہ حکمت عملی اور با بصیرت قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے ان کےساتھ تجدید عہد ووفا کیا اور کہا کہ جب تک جان میں جان ہے ہم ہر وقت  اپنے محبوب قائد کے ہر حکم  و اشارے پر لبیک کہتے رہیں گے-
اس نشست میں نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان و دفتر مشہد مقدس کے مہتمم عالیجناب مولانا وحید علی ساجدی نے تمام علماء وطلباء پنجاب مشہد مقدس کو دفتر میں  پروگرم منعقد کرنے پر خوش آمدید کہا اور دفتر کے ساتھ بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا-