جرمنی کا عراق سے باہر نکلنے کا فیصلہ
جرمنی کے وزیر دفاع آنگرٹ کرامپ کارن پاور اور جرمنی کے وزیرخارجہ ہایکو ماس نے عراقی پارلیمنٹ کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہ بغداد اور تاجی کی چھاؤنیوں میں تعینات جرمن فوجیوں کی تعداد میں کمی کی جائے گی۔جرمنی کے وزیردفاع اور وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ عراقی فوجیوں کی ٹریننگ جاری رہنے کے بارے میں عراقی حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔
اس رپورٹ کے مطابق جرمنی ، اپنے کچھ فوجیوں کو عراق سے نکال کر کویت اور اردن میں تعینات کرنا چاہتا ہے۔
جرمنی کے ستائیس فوجی شمالی بغداد سے تیس کلومیٹر کی دوری پر واقع تاجی چھاؤنی اور نوے فوجی عراقی کردستان میں تربیتی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔