تازه خبریں

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن قمراہ یونٹ کے زیر اہتمام شہید ضیاء الدین کی برسی کا انعقاد۔

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن قمراہ یونٹ کے زیر اہتمام شہید ضیاء الدین کی برسی کا انعقاد۔
علامہ سید ضیاء الدین شہید نظام ولایت کا محافظ اور بلند مینار تھے ۔(علامہ شیخ ابراہیم جعفری امام جمعہ قمراہ)
شہید ضیاء الدین کا فکر و عمل ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں(صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس بلتستان)
سکردو(پ۔ر) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن قمراہ یونٹ کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ میں شہید قران و سنت
علامہ سید ضیاء الدین رضوی کی برسی کی مناسبت سے ایک تعزیتی پروگرام منعقد ہوا۔ جس کی صدارت امام جمعہ قمراہ علامہ شیخ محمد ابراہیم جعفری نے کی ۔ تقریب سے بزرگ زاکر اہل بیت جناب اخوند علی، صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس قمراہ جناب سید محمد عباس موسوی اور جے ایس او بلتستان ڈویژن کے صدر محمد شبیر حافظی نے خطاب کیے۔ اپنے خطاب میں مقررین نے شہید راہ اسلام علامہ سید ضیاء الدین رضوی کی ملی و قومی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہید علامہ ضیاء الدین رضوی نظام ولایت کا اہم ستون اور محافظ تھے انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کی اجتماعی ، سیاسی اور قانونی حقوق کے لیے انتھک جد وجہد کیں۔ ملی نظام کی مضبوطی اور قیادت کے دست و بازو کو مضبوط کرنے کے لیے انہوں نے اپنی زندگی وقف کردی اور بلا آخر جان کا نذرانہ دے کر ہمیشہ کے لیے زندہ و جاوید ہو گیا۔ شہید علامہ ضیاء الدین کو شہید کرکے دشمن نے یہ سمجھا تھا کہ اس طرح کے گھناؤے جرم اور قبیح اقدام کے ذریعے ملت کو کمزور کیا جائے لیکن ملت سرفراز نے اپنے مقدس مشن کے لیے قیمتی شہدا دے کر بقا و استحکام حاصل کیا۔ اسی طرح کراچی میں شہید راہ وحدت علامہ حسن ترابی کو راستے سے ہٹا کر قوم وملت کو نقصان پہنچایا ۔ لیکن یہ مکتب طول تاریخ سے ایسے کربلائیں رقم کرتی چلی آئی ہے۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ شہداء سے درس لیتے ہوئے انشا ء اللہ قیادت اور نظام ولایت کے لیے ہمیشہ قربانیاں دیں گے ۔ اور بابصیرت قیادت اور علمائے حق کی زیر سرپرستی شہید رضوی کے مقدس مشن کے لیے کام کرتے رہینگے۔ علامہ شیخ محمد ابراہیم جعفری نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان قمراہ یونٹ کے کارکردگی اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی اس طرح سے ملی شعور و بیداری کے لیے مزید پروگرامز منعقد کیے جائیں۔ اختتام پروگرام پر علامہ شہید ضیاء الدین رضوی اور ستون انقلاب اسلامی آیت اللہ علی اکبر
ہاشمی رفسنجانی کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔