تازه خبریں

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کےوفد کی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی اورمرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ سے ملاقات

پشاور۔  ڈویژنل آرگنائزر سید علی حیدر کاظمی کی سربراہی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع پشاور کے صدر آخونزادہ مجاہد علی اکبر کی رہائش گاہ “آخون قلعہ” میں جے ایس او کی مرکزی نظارت کےاراکین اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی اورمرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ سے ملاقات کی اور جے ایس او پشاور ڈویژن کی یونٹ سازی سمیت دیگر اہم تنظیمی اُمور سے آگاہ کیا۔ ڈویژنل آرگنائزر سید علی حیدر کاظمی نےجامعۂ مخزن العلوم، ملتان میں مرکزی اجلاس میں حلف اُٹھانے کے بعد سے کی گئی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کے صدر اورضلعی کابینہ کے مکمل تعاون کے ذریعے ہونے والی کامیابیوں کا تفصیل سے ذکر کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے جے ایس او پشاور کے جوانوں سے اپنے خطاب میں اتنے کم عرصے میں بہترین کارکردگی پر سید علی حیدر کاظمی کو مبارکباد پیش کی اورایس یو سی ضلع پشاور کے تعاون کو دوسرے اضلاع کے لیے بھی ایک مثال قرار دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ جے ایس او ایک الہٰی تنظیم ہے اور الہٰی تنظیم ہونے کے ناطے اس کا وصف ہی یہ ہے کہ یہ دیگر دنیاوی تنظیموں کی طرح کسی مفاد پر یقین نہیں رکھتی بلکہ اِس کا مقصد اپنےجوانوں کی تعلیمی، نصابی، فکری اور ذہنی آبیاری کے ذریعے اپنے جوانوں کو معاشرے کا ذمہ دار فرد بنانا ہے۔ انہوں کہاکہ اُنکی اپنی اور دیگر علماء کرام کی بھی انہی الہٰی تنظیموں کے ذریعے دینی، فکری اور نظریاتی آبیاری ممکن ہوئی جسکی بدولت آج وہ اس مقام تک پہنچے ہیں۔ اُنہوں کہا کہ جو لوگ اس الہٰی تنظیم کو مفاد اور فوٹو سیشن کیلئے استعمال کرنے کا سوچتے ہیں وہ ہمیشہ صرف فوٹو سیشن تک ہی محدود رہتے ہیں۔ لہٰذا اُنہوں نے جوانوں کو ہدایت کی کہ اُنکی توجہ خالصتاً طلباء کی خدمت اور اللہ تعالیٰ اور محمد و آلؑ محمدؐ کی خشنودی پر مرکوز ہونی چائیے کیونکہ پھل اُسی شجر پر لگتا ہے جو تکبر، بغض، حسد و کینہ کی اکڑ سے آزاد ہو ۔اُنہوں نے کہا کہ تمام جعفری نوجوان قائدِ ملتِ جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی تعلیمات و اخلاقیات کے درس پر کار بند رہتے ہوئےتمام تر توجہ اپنے مقصد پر مرکوز رکھتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔
قبل ازیں جے ایس او کی مرکزی نظارت کے رُکن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے جوانوں کو باہم متحد ہو کر جے ایس او کے کارواں اور اس کے منشور کو قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی وژن کے مطابق طلباء تک پہنچانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اللہ تبارک وتعالٰی کا شُکر گذار ہونا چاہیے کہ ہمیں علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہم جیسے عالمِ باعمل قائد نصیب ہوئےہیں جنکی بصیرت آفروز قیادت کا ہر مکتبۂ فکر قائل ہوئے بغیر نہیں رہ سکا اور اب تو وہ بے چارے لوگ بھی قائد کے آگے گُھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئے ہیں جو کل تک قائدِمحبوب کی محبت کو عوام کے دِلوں سے مٹانے کے لیے اپنے اپنے مصنوعی پلیٹ فارموں سے تشیع کی قیادت کا مقابلہ کرتے تھے۔ لیکن جب وہ قائدِمحبوب کی محبت و حکمرانی عوام کے دِلوں سےختم نہ کر سکے تو خود ہی سر تسلیم خم کرنے پر مجبور ہو گئے۔ یہ اسی سیّد کی کرامت ہے کہ وہ مخالف گروہ جو کل اپنی سازشوں سے ملتِ تشیع کو کمزور کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے تھے آج قائد کو ہی پاکستان کے مدبر اور بابصیرت قیادت تسلیم کر کے اپنی بے بنیاد اور مضحکہ خیز پالیسیوں پر خفت کا اظہار کرتے دکھائی دے ہیں۔ انہوں نے کہا منزل تک راستے تو سبھی جاتے ہیں مگر منزل پر صرف حقیقی رہبر ہی پہنچاتے ہیں اور اِسی عالمگیر حقیت کو قائدِمحبوب نےپاکستان کے تشیع کے حقیقی چہرے کو متعارف کروا کر ثابت کیا۔ انہوں نے جے ایس او کے جوانوں کو تلقین کی کہ وہ قائد کے اسی بصیرت پرعمل پیرا ہو کر تمام مصنوعی مشکلات کو خاطر میں لائے بغیر طلباء کی خدمت کے مشن پر کاربند رہیں اور قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہم کے وژن کے مطابق طلباء کی بلا امتیاز اور بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔