تازه خبریں

jafaria students organisation

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا طلبہ تنظیموں کے اعزاز میں افطار ڈنر باہمی نماز کی ادائیگی

ملتان
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام *متحدہ مجلس عمل* اسٹوڈنٹس ونگ کے ذمہ داران کے اعزاز میں جامعہ مخزن العلوم شیعہ میانی ملتان میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا
جس میں اسلامی جمیعت کے بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے طلباء نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔
نماز مغربین ڈاکٹر علامہ سید محمد کاظم نقوی صاحب کی اقتداء میں ادا کی گئی اس کے بعد حاضرین کو 23 رمضان المبارک کو نواں شہر چوک پر ہونے والے یوم القدس کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس پر اسلامی جمیعت کے طلباء نے بھرپور انداز میں شرکت کرنے کا یقین دلایا اور مزید ایسے مشترکہ پروگرامز کی خواہش کا اظہار کیا
پروگرام میں برادر ذیشان حیدر شمسی (مرکزی جنرل سیکریٹری جے ایس او) برادر یاسر (مرکزی فنانس سیکرٹری جے ایس او) (ناظم اسلامی جمیعت بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان) نے خطابات کئے اور امت مسلمہ کو مشترکات پر جمع ہو کر شدت پسندی کا قلع قمع کرنے پر زور دیا ؛ ڈاکٹر علامہ سید محمد کاظم نقوی اور شیعہ علما کونسل صوبہ پنجاب کے سینئر رہنما جناب سید تنویر الکاظم گیلانی نے جے ایس او پاکستان کے اس افطار ڈنر کے نام پر مختلف مذہبی جماعتوں کے اسٹوڈنٹس ونگز کو یکجا کرنے کی کوشش کو سراہا اور بھرپور انداز میں حوصلہ افزائی فرمائی تقریب میں شیعہ علماء کونسل ملتان کے رہنما کامران حیدر ، علی قاسم ، محمد یوسف اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنما برادر اسد، برادر میثم، برادر رضا ،برادر اکبر سمیت کارکنان نے شرکت کی۔