قیادت کے حکم پر ماضی میں لبیک کہا ہے اور مستقبل میں بھی قیادت کے دست و بازو کو مضبوط کرینگے ۔
( صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس بلتستان)
سکردو(پ۔ر) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان کی تنظیم سازی کا عمل تیزی سے جاری ہے اس سلسلے میں آج قمراہ یونٹ کا قیام عمل میں آیا ۔ علاقہ قمراہ کے معروف سماجی شخصیت حاجی غلام حیدر بلبلی کے گھر علاقہ قمراہ کے طلبا اور جوانوں کا اجتماع منعقد ہوا ۔ اجلاس میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان کے رکن نظارت اور صدر شیعہ علماء کونسل علامہ شیخ محمد رضا بہشتی ، معروف علمی ہستی علامہ سید محمد علی شاہ موسوی ،جناب کاچو عباس اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے صدر محمد شبیر حافظی نے خصوصی شرکت کی۔ علاقہ قمراہ کے تمام محلہ جات کے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کے ذریعے قائد ملت جعفریہ پاکستان و نمائندہ ولی فقیہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی اور قومی جماعت پر مکمل بھروسہ کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر علاقہ قمراہ کے طلبا اور جوانوں نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان قمراہ یونٹ کا قیام عمل میں لایا ۔ سید محمد عباس موسوی صدر قمراہ یونٹ منتخب ہوئے اور علامہ شیخ محمد رضا بہشتی نے نو منتخب صدر قمراہ یونٹ سید محمد عباس موسوی اور ان کی کابینہ سے حلف لیا ۔ تقریب حلف برداری کے موقع پر علماء کرام اور صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان محمد شبیر حافظی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی و ملی امور میں قیادت اور قومی پلیٹ فارم ہی واحد سہارا ہے ۔ علاقہ قمراہ شروع سے قیادت اور علماء کے ساتھ رہا ہے۔ اور انشا ء اللہ آئندہ بھی قومی پلیٹ فارم اور قیادت کے دست بازو بن کر رہیں گے۔ نو منتخب صدر سید محمد عباس موسوی نے تمام جوانوں اور علماء کا شکریہ ادا کیا ۔ اورمزید کہا علاقہ قمراہ میں تحریک کو مضبوط کرنے کے لیے اپنی اور اپنی ٹیم کے صلاحیتوں کو کلی طور پر بروئے کار لاؤں گا۔ انشاء اللہ ہم بزرگان کی اس مقدس امانت کی حفاظت کرینگے اور اس پلیٹ فارم
مضبوطی اور ترویج کو یقینی بنایں گے۔

مزید تصاویر کے لئے وزٹ کریں
https://web.facebook.com/jafariapress.official/