تازه خبریں

جعفریہ یوتھ روالپنڈی اسلام ڈویژن و ضلع روالپنڈی کے زیر اہتمام عظیم الشان “انوارِ قرآن کانفرنس” کا انعقاد راولپنڈی آرٹس کونسل آڈیٹوریم میں کیا گیا۔

راولپنڈی: جعفریہ یوتھ روالپنڈی اسلام ڈویژن و ضلع روالپنڈی کے زیر اہتمام عظیم الشان “انوارِ قرآن کانفرنس” کا انعقاد راولپنڈی آرٹس کونسل آڈیٹوریم میں کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت قائد ملت اسلامیہ پاکستان، داعی و بانی اتحاد بین المسلمین حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی نے کی جبکہ ممتاز دانشور و محقق و جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان ڈاکٹر ثاقب اکبر، علامہ سید اشتیاق کاظمی، علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی، ڈاکٹر عون نقوی، اور جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلیٰ سید اظہار بخاری سمیت راولپنڈی اسلام آباد کے طلباء و طالبات، نوجوانوں اور بردارن و خواہران کی کثیر تعداد نے کانفرنس میں خصوصی شرکت کی