تازه خبریں

جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنما عبدالقادر ملا کو پھانسی دے دی گئی

بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما اور اپوزیشن کے اہم اتحادی عبدالقادر ملا کو 1971ء کے جنگی جرائم کے الزام میں پھانسی دے دی گئی۔ بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما اور اپوزیشن کے اہم اتحادی عبدالقادر ملا کو 1971ء میں جنگی جرائم کے الزام میں 2010ء میں قائم خصوصی ٹریبونل نے فروری 2013ء میں عمر قید کی سزا سنائی تھی جس کو حکومتی دباوٴ پر سزائے موت میں تبدیل کر دیا گیا تھا اور اس سزا پر دو دن قبل عمل درآمد ہو نا تھا لیکن عبدالقادر ملا کے وکیل نے سپریم کورٹ سے پھانسی کے خلاف حکم امتناعی حاصل کر کے اعلیٰ عدالت میں نظر ثانی کی اپیل دائر کر دی تھی۔ آج صبح عدالت نے اپیل مسترد کرتے ہوئے سزا پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ دیا اور عبدالقادر ملا کو پھانسی دے دی گئی۔ عبدالقادر ملا پر 1971ء کی جنگ کے دوران پاکستانی فورسز کے ساتھ مل کر بنگلہ دیش بننے کی مخالفت کا الزام لگایا گیا تھا۔