تازه خبریں

جمعہ ۹ اگست شیعہ علماء کونسل سندھ کشمیری عوام سے اظہار یکجتی کے لئے مظاہرے کرے گی

جمعہ ۹ اگست شیعہ علماء کونسل سندھ کشمیری عوام سے اظہار یکجتی کے لئے مظاہرے کرے گی

کشمیر میں بھارتی جارحیت اور کشمیری عوام  سے اظہار یکجہتی کے لئےشیعہ علماء کونسل سندھ جمعہ9اگست کو سندھ بھر میں پر امن احتجاج کریگی

جعفریہ پریس : شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے جاری بیان میں کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی و ظلم کے خلاف اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ صوبہ کے تمام ضلعی ہیڈا کوارٹرز میں پر امن احتجاج کریگی کارکنان کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے سڑکوں پر آئیں اور پرامن انداز میں آواز بلند کریں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ سے کشمیری عوام کے ساتھ ان کے حق میں آواز بلند کرتے رہے ہیں آئندہ بھی ہم کشمیری عوام کے حق آزادی کی حمایت کرتے رہینگے ۔