جمو ں و کشمیر کی خصوصی حیثیت پر بھارتی گھناﺅنے اقدام کی کوئی اہمیت نہیں، علامہ ساجد نقوی
طاقت و جبر کے زور پر کسی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا،
آرٹیکل 370 اور دفعہ 35 اے کو کالعدم قرار دینا کشمیریوں کے بنیادی، آئینی اور بین الاقوامی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، علامہ ساجد نقوی
بھارت مقبوضہ کشمیرکی آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش کررہا ہے، ساجد نقوی
بھارتی گھناؤنے اقدام کا مقصد غیرکشمیریوں کو مقبوضہ کشمیر میں بساکر مسلم اکثریت کو کم کرنا ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
افسوس اقوام متحدہ جیسا طاقت ور ادارہ اس پر خاموش اور او آئی سی مصلحتوں کا شکار ہے، ساجد نقوی
حکومت پاکستان بابائے قوم کے موقف کے مطابق کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق انکی امنگوں کے مطابق دلانے کےلئے عملی اقدامات اٹھائے، ساجد نقوی
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 اور دفعہ 35 اے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے جمو ں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے دو سال مکمل ہونے پر اسے کشمیریوں کے بنیادی، آئینی اور بین الاقوامی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہاکہ طاقت اور جبر کے زور پر کسی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکی آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش کی ،جس کا مقصد غیرکشمیریوں کو مقبوضہ کشمیر میں بساکر مسلم اکثریت کو ختم کرناہے مگر بھارت اس میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، ان کاکہنا تھاکہ اقوام متحدہ جیسا طاقت ور ادارہ اس پر خاموش اور او آئی سی مصلحتوں کا شکار ہے ۔ انہوںنے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ بابائے قوم حضرت محمد علی جناح ؒ کے موقف پر قائم رہتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق ان کی امنگوں کے مطابق دلانے کےلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔