تازه خبریں

جھنگ کے سیلاب زدہ علاقوں میں قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے 1000 راشن پکیج اور 300 خیموں کی تقسیم

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے جھنگ کے سیلاب زدہ علاقوں میں امداد رسانی کا کام جاری ہے جس میں آج 1000 مومنین کے گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا جبکہ عارضی رہائش کیلئے بھی 300 خیمے بھی تقسیم کئے گئے۔ جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر جھنگ کے شیعہ علماء کونسل کے ضلعی اور تحصیل کے رہنما سمیت دیگر کارکنان موجود تھے ۔ واضح رہے کے اس سے پہلے قائد ملت جعفریہ نے سیلاب زدہ مومنین کے بھر پور تعاون کیلئے تمام مخیر حضرات سے اپیل کی تھی جس کے بعد ملک بھر کے علاوہ دیگر ممالک میں مقیم مخیرین نے بھی امداد رسانی میں اپنی وسعتوں کے مطابق تعاون کیا ۔