تازه خبریں

جی بی حکومت کا یوم الحسینؑ پر پابندی مذہبی تعصب اور انتہاپسندی کو تقویت فراہم کرنا ہے ۔ ( صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان)

وزیر اعلی گلگت بلتستان کا مذہبی منافرت کے خلاف بیانات تضاد ات پر مبنی ہے۔
جی بی حکومت کا یوم الحسینؑ پر پابندی مذہبی تعصب اور انتہاپسندی کو تقویت فراہم کرنا ہے ۔
( صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان)

سکردو(جعفریہ پریس ) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے صدر محمد شبیر حافظی نے گلگت کے موجودہ صورت حال ،یوم الحسین ؑ پر پابندی اور طلبا کی گرفتاریوں کے خلاف اپنے رد عمل میں کہا کہ گلگت کے علماء اور عمائدین اور قوم کے ذمہ داران مسئلہ کو حل کرنے صلاحیت رکھتے ہیں وزیر اعلی گلگت بلتستان کئی مرتبہ اخبار میں بیان دے چکے کہ سرزمین گلگت بلتستان کو لبنا ن بننے نہیں دینگے یا یہ کہ مذہبی انتہا پسندی اس خطے کے لیے خطرہ ہے اور بھی عناویں سے انہوں نے مذہبی منافرت کو برا بھلا کہا ۔ ہم بھی کہتے ہیں کہ مذہبی انتہاپسندی زہر قاتل ہے لیکن بات یہ ہے کہ مذہبی منافرت کے خلاف بیان دینے والے وزیر اعلی خود ایوان اقتدار تک کس سوچ کی خصوصی تعاون سے پہنچے

اگر برسر اقتدار حکومت خود شدت پسندی اور مذہبی جنونیت کو فروغ دیتے ہیں اور یوم الحسین ؑ جیسے پر امن اور تمام مسالک کے مابین قدر مشترک پروگرام پر پابندی عائد کرتا ہے ، نجی کالجوں میں ایسے پروگرام منعقد کرنے والے بے گناہ طلبا کے خلاف قانونی پرچے کٹواتا ہے اور انہیں گرفتار کرتا ہے تو وہ کس دلیل کی بنیاد پر مذہبی جنونیت پسندی کے خلاف بیان دیتا ہے !!! جب ارباب اقتدار بغیر دلیل ومنطق شہری آزادیوں کے خلاف اقدامات اٹھاتے ہیں اور میڈیا پر آکے الٹے بیانات کے ذریعے اپنے ظاہر و باطن میں فرق کو نمایاں کرتا ہے تو خطہ عدم استحکام کا شکار ہونے کے ساتھ معاشرئے میں منفی سوچ اور کردار کے حامل لوگوں کو تقویت ملتی ہے ۔ لہذا حکومت کو چاہیے کہ اپنے رویے درست کر لیں۔ معاملات کو عدل و انصاف اور سنجیدگی سے حل کرئے۔ طاقت اور جبر کی بنیاد پر دوسرے پر چل ڈوڑنا اور اس خطے کی معاشرتی ساخت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گا۔