جعفریہ پریس – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے قائم مقام مرکزی صدر عبداللہ رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جے ایس او پاکستان کا نواں مرکزی کنونشن فیصل آباد میں۱۲،۱۱ اکتوبر 2014ء کو فیصل آباد میں ہوگا۔ اس سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے ایس او پاکستان وہ واحد طلباء جماعت ہے کہ جس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ جماعت پاکستان میں نمائندہ ولی فقیہ کی زیر سرپرستی کام کر رہی ہے۔ ہمارے طلباء اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ ان کے سر پر نمائندہ ولی فقیہ کا سایہ ہے۔ قائم مقام مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ جے ایس او پاکستان کا مرکزی کنونشن ہر دو سال بعد منعقد ہوتا ہے۔ اس میں جہاں ڈویژنز اپنی دو سالہ کارکردگی پیش کرتے ہیں، وہیں اگلے دو سال کے لئے نئے مرکزی صدر کا انتخاب کیا جاتا ہے۔